مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا سوپور کے دیہات میں معمر خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد

جمعہ 12 اگست 2016 11:55

سرینگر۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سوپور قصبے کے دیہی علاقوں ہردشوہ اور پزل پورہ میں معمر خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کو سخت تشدد کانشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں دیہات کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیوں نے یہاں کے درجنوں نوجوانوں کو بلا وجہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ہرد شوہ کے ایک نوجوان نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے دیہات پر اچانک ہلہ بول کر خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی مار پیٹ کے نتیجے میں کچھ نوجوانوں کے بازؤں اور ٹانگوں میں سخت چوٹیں آئیں جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ ایک نوجوان نے کہا کہ وہ ایک میدان میں والی بال کھیلنے گئے تھے اور میچ ختم ہونے کے بعد لڑکوں نے پاکستان ، آزادی اور برہان مظفر شہید کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوسرے روز فوجیوں نے گاؤں میں آکر نوجوانوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے کہا کہ فوج دکانداروں کو حریت قیادت کی کال کے برخلاف دن کے وقت دکانیں کھولنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :