انڈر 18ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے 45 کھلاڑی تربیتی کیمپ کیلئے 15اگست تک اسلام آبادرپورٹ کریں گے

جمعہ 12 اگست 2016 11:40

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے 45شارٹ لسٹڈ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کے لئے 15اگست تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے ْ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ 45کھلاڑیوں میں گول کیپرز عدیل راؤ، وقار یونس ،وسیم اللہ خان ،اعمل خان ،شبیہ الدین ،اکمل حسین ،اویس رشید ،ڈیفنس مڈل فیلڈر ز امجد علی ،فیصل یونس ،ابرار ارشد ،سمیع اللہ خان ،محمد مبشر ،عثمان طبشیر ،وقاص احمد ،رضوان علی ،سلیمان شوکت ،عیسی خان ،جنید رسول ،محب اللہ ،علی رضا ،سہیل شیراز ،فارورڈز میں خیر اللہ شاہ، ارشد محب ،شہباز خان ،اسد ارشد ،عامر علی ،قاضی مضمل الرحمان ،رمان خان ،معین شکیل ،فیضان علوی ،جنید منظور ،عدیل لطیف ،احمد ندیم ،افراز ،عبداللہ بابر ،علی عزیز ،سید زین اعجاز ،امجد رحمان ،مرتضی یعقوب ،وقار علی ،ارسلان حیدر ،محمد بلال ،ذوالقرنین اور نوید عالم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :