ایج گروپ سوئمنگ مقابلہ ایف سی کالج یونیورسٹی میں منعقد ہوگا

جمعہ 12 اگست 2016 11:38

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایج گروپ سوئمنگ مقابلہ گرلز اور بوائز 13 اگست کو ایف سی کالج یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سوئمنگ مقابلے کے آرگنائزر رفیع الزمان کے مطابق مقابلے میں گرلز کے 21 اور بوائز کے 25 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق لاہور بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایونٹ میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی بطور مہمان خصوصی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :