گوجر خان اور کلر سیداں‌میں‌ کومبنگ آپریشن، کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد گرفتار ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 11:07

گوجر خان اور کلر سیداں‌میں‌ کومبنگ آپریشن، کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد گرفتار ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : کلر سیداں اور گوجر خان کے علاقہ میں پاک فوج نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے دو اہم کمانڈرز سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کومبنگ آپریشن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن میں پاکستان کی آرمی اور فوجی جوانوں سمیت انٹیلی جنس اداروں نے بھی حصہ لیا آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی رآر کے بیان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا۔ جبکہ دہشتگردوں سے بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :