کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:23:33 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:23:33 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:22:00 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:18:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:14:09 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:12:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:12:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:12:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:10:05 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:05:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:02:25
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی، حافظ محمد سعید

کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کرہے ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے , چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کیمپ لگائے جائیں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی۔ کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کرہے ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔ چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کیمپ لگائے جائیں۔

کراچی میں 14 اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے تحت بڑا یکجہتی کشمیر کارواں ہوگاجس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں سینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ اور زونل ، ضلعی وتحصیلی مسؤلین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید بھی موجود تھے جبکہ مسؤلین کے اجلاس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبد السلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبد الرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، جماعۃ الدعوۃ آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد العزیز علوی، مولانا سیف اﷲ خالد، حافظ عبد الرؤف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے بھی کشمیری پاکستانی پرچم بلند کررہے ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور مظلوم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 22:12:58 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان