افغان صدر کاوزیراعظم محمدنوازشریف کوٹیلی فون، کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

دہشتگردی کودونوں ملکوں کیلئے خطرہ ہے، مشترکہ کوششوں سے خاتمہ کرینگے،اشرف غنی

جمعرات 11 اگست 2016 22:12

اسلام آباد/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) افغانستان کے صدراشرف غنی نے وزیراعظم محمدنوازشریف کوٹیلی فون کرکے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے،افغان صدر نے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

اشرف غنی نے دہشتگردی کودونوں ملکوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے ناسورکاخاتمہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :