وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ خان زہری کا لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2016 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد نا صرف ایک نفیس انسان بلکہ ایک عظیم کرکٹر بھی تھے جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود حنیف محمد کے بہت بڑے مداح تھے اور ان کے پرانے میچ آج بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبرو ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :