پاک سرزمین پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کی شہداء کے ایصال ثواب قرآن خوانی کا انعقاد

جمعرات 11 اگست 2016 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) پاک سرزمین پارٹی ضلع کوئٹہ کی جانب سے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کی شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے جمعرات کے روز کوئٹہ آفس میں قرآن خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ظالم دہشت گردوں نے ہسپتال میں بلوچستان کے پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کرکے صوبے کو جہالت اور پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے جس کے باعث بلوچستان سینئر وکلاء اور دیگر سے محروم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کا رونما ہونا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ بعد ازاں وکلاء کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لئے اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :