لاپتہ افراد کے لواحقین کا سانحہ سول ہسپتال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 11 اگست 2016 22:11
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ سول ہسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکاء نے قطبے اور شہداء کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل سے جاری سلسلے کا حصہ ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ٹارگٹ کرکے بلوچستان کی عوام پر فوری اور سستے انصاف کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے باعث اب اہلیان بلوچستان کو انصاف کے حصول میں مزید مشکلات کا سامنا رہے گا ۔
انہوں نے شہید وکلاء اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی مظلوم عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جس کا واضح ثبوت لاپتہ افراد کے حوالے سے عدالت عالیہ اور دیگر میں زیر سماعت کیسز ہیں جن میں وکلاء نے ہر مرحلے پر پیش ہو کر انہیں انصاف دلانے کی کوششیں کیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.