اوول ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بساط328 رنز پر سمٹ گئی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 01:21:50 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:38:04 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 22:11:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 21:52:28 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:21:42 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:45:38 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:14:42 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:55:54 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:55:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:39:09 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:39:06
- مزید خبریں

اوول ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بساط328 رنز پر سمٹ گئی

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 328رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے ۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایلکس ہیلز کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اورمحض6رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ کپتان الیسٹر کک ایک بار پھر تیز بلے بازی کرتے ہوئے شاٹ بال پل کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

جو روٹ 26رنز بنا کر وہاب ریاض کی باہر جاتی گیند پر چھیڑ خانی کرتے ہوئے پوویلین لوٹے جبکہ ونس کو وہاب نے ہی اپنی تیز رفتار گیند کا نشانہ بنایا ۔ گیری بیلنس بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور وہاب ریاض کا شکار بن گئے ۔ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 110رنز پر پوویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد معین علی اور بیئر سٹو نے چھٹی وکٹ کے لیے 93رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بیئر سٹو 55رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔

11/08/2016 - 22:11:07 :وقت اشاعت