وزیر بلدیات سندھ جام خان شورونے ضلع وسطی میں فلاور شو کا افتتاح کیا

جشن آزادی کو بھرپور جوش و ولولہ اور قومی جذبہ سے منایا جائے ،جام خان شورو

جمعرات 11 اگست 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورہ ضلع وسطی میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے فلاور شو کو افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھول اور بچے امن اور محبت کی علامت ہیں انہوں نے ضلع وسطی میں جشن آزادی فلاور شو کے افتتاح کے بعد بچوں کے خصوصی ٹیبلو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے بچے جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوں اسے نہ تو کوئی دہشت گرد ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دشمن میدان جنگ میں ہار سکتا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کیپٹن (ر) ٖفریدالدین مصطفی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید شجاعت حسین ،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ سمیرا حسن و دیگر افسران و عملے کے علاوہ حاضرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی فرید الدین مصطفی کی خصوصی ہدایت پر خصوصی فلاور شو اور خصوصی جشن آزادی ـ" فلوٹ'' تیار کیا گیا ۔ فلاور شو کا افتتاح وزیر بلدیات نے 11:30 am پر کیا جس کے بعد وزیر بلدیات جام خان شورو ،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین مصطفی کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا دورہ کیا نمائش میں بلدیہ وسطی کی اپنی نرسری کے تیار کردہ ۲۰۰۰ ہزار پودے رکھے گئے ہیں بی اماں پارک نارتھ کراچی میں منعقدہ جشن آزادی فلاور شو کی افتتاحی تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے جذبہ حب الوطنی اور جذبہ شہادت کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی ٹیبلو پیش کئے ۔

اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے پاکستانی پرچم ،کیپ،ٹی شرٹ، بیج،تقسیم کئے وزیر بلدیات کے ہاتھو ں تحفے و تحائف لیکر بہت خوش ہوئے بعد ازاں وزیر بلدیات جام خان شورونے بلدیہ وسطی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی'' جشن آزادی فلوٹ ''کا ایڈمنسٹریٹر فرید الدین مصطفی کے ہمراہ افتتاح کیا مزکورہ فلوٹ کو قائد اعظم ،علامہ اقبال،لیاقت علی خان،اور دیگر تحریک پاکستان میں شامل رہنماوں کی تصاویر اور قومی پرچموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا فلوٹ پرملی نغمات بجا کر آزادی،وطن کی محبت اور جزبہ شہادت کو مہمیزکیا جا رہا ہے بعد ازاں وزیر بلدیات جام خان شورو نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کیپٹن(ر) فرید الدین مصطفی کے ہمراہ لنڈی کوتل چورنگی کی مقام پر گجر نالہ پر تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاجام خان شورو نے گجر نالے پر طویل عرصے سے قائم تجاوزات کے ختم کرنے پر فریدالدین مصطفی کی کوششوں کو سراہا ۔

واضع رہے کہ بلدیہ وسطی میں اس سال جشن آزادی کے گزشتہ برسوں سے بہتر طور پر منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کی ہدایت پر خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جس کا آغاز فلاور شو اور جشن آزادی فلوٹ سے ہوچکا ہے جبکہ آئندہ پروگراموں میں جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ ،آتش بازی کا مظاہرہ اور ورائٹی شو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :