سید مصطفی کمال کا عظیم کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پاک سے زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عظیم کر کٹر حنیف محمد قوم کے حقیقی ہیرو تھے ان کے جانے سے پاکستان کرکٹ میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے ، چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ حنیف کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے لٹل ماسٹر حنیف محمدکے لئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی مغفر ت اور ان کے دراجات بلند فرمائیں اور لواحقین کی کوصبر جمیل عطا فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :