کوہلو میں فورسز کی کارروائی ،آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے چر س برآمد ،دو ملزمان گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 21:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل کوہلو میں فورسز کی کارروائی آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے چر س برآمد دو ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکوہلو کے علاقے راکھی گاج چیک پوسٹ کے قریب فورسز نے دوران چیکنگ آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 22من چرس برآمد کرلی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔