پنجاب میں پولیو مہم ختم نہیں کی گئی‘ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب

جمعرات 11 اگست 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیکورٹی خدشات یا پولیو ویکسئین کی عدم دستیابی کی وجہ سے انسداد پولیو مہم ملتوی کرنے کی خبر یں حقائق کے منافی ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب کے منتخب اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی نہیں کی گئی-پاکستان کے دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کی طرح پنجاب میں پولیو کے حساس سات اضلاع میں پولیو مہم 29سے 31اگست تک چلائی جائے گی - ترجمان نے کہا کہ حساس اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ملتان ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور شامل ہیں- انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباداور جھنگ میں یہ مہم 22تا 24اگست چلائی جائے گی - ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پولیو ویکسئین کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کو کوئی مراسلہ تحریر نہیں کیا کیونکہ پولیو ویکسئین وافر مقدار میں دستیاب ہے -

متعلقہ عنوان :