آئی جی پنجاب کی زیر صدارت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیرملکی ماہرین کی سکیورٹیحوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

سکیورٹی کانسٹیبلز کی 4ہزار 76منظور شدہ آسامیوں میں سے 3ہزار 3سو 38کی بھرتی مکمل کر لی گئی ، باقی 583آسامیوں کی بھرتی کا عمل 10اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، مزید 5ہزار سکیورٹی کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے سمری حکومت کو پیش کر دی گئی‘اجلاس میں بریفنگ

جمعرات 11 اگست 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبے بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیرملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے قائم کی جانے والی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے بھرتیوں ، ٹریننگ اور گاڑیوں اور سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے جائزے اور سی پی او میں قائم پولیس میوزیم کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے کے لئے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی ، آپریشنز/انوسٹی گیشنز پنجاب،کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق،ایڈیشنل آئی جی لیگل ، علی ذوالنورین، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز ، عامر ذوالفقار، ڈی آئی جی ایس پی یو، آغا یوسف اور ڈی آئی جی R&D، احمد اسحاق جہانگیر کے علاوہ دیگر سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے بھرتیوں کے بارے میں ڈی آئی جی ایس پی یو ، آغا یوسف نے بتایا کہ سیکیورٹی کانسٹیبلز کی 4ہزار 76منظور شدہ آسامیوں میں سے 3ہزار 3سو 38کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی 583آسامیوں کی بھرتی کا عمل 10اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ مزید 5ہزار سیکیورٹی کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے سمری حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے 264ڈرائیورز اور 33وائرلیس آپریٹرزکی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیاہے۔ اسی طرح سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے 73ریٹائرڈ آرمی ملازمین کوہیڈ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کو بتایا گیاکہ صوبے کے چار مختلف ٹریننگ سکولز میں 3ہزار 2سو 98سیکورٹی کانسٹیبلز کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ اگلے بیچ کی ٹریننگ اکتوبر کے آخری ہفتے میں شروع کر دی جائے گی۔

مشتاق احمد سکھیرا نے ایس پی یو کے یونیفارم لئے تیار کیے گئے تین مختلف نمونوں میں سے ایک کی منظوری دی اور Cabinet Sub-Committeeکی حتمی منظوری کے بعد خریداری کا عمل ستمبر 2016؁ء کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اکتوبر کے اختتام تک مکمل طور پر کام شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :