وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ، میڈیکل ویسٹ ڈسپوزل کے نامناسب انتظام پر ایمرجنسی انچارج معطل

جمعرات 11 اگست 2016 21:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ، میڈیکل ویسٹ ڈسپوزل کے نامناسب انتظام پر ایمرجنسی انچارج معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے اچانک پولی کلینک کا دورہ کرکے ایمرجنسی انچارج کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی انچارج کو میڈیکل ویسٹ ڈسپوذل کے نامناسب انتظام پر معطل کر دیا گیا۔

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ صفائی کی صورتحال پر کمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی سے کافی حد تک بیماریوں میں کمی ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹاک سے ختم ہونے والی دواؤں کے لئے فوری ٹینڈر کرنے کا حکم بھی دیا۔