وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغان سفیرکی ملاقات، کوئٹہ واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے بارے وضاحت خوش آئند ہے ، دونوں ملکوں کو تجارت کو فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کی ملاقا ت میں گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 21:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیل وال نے ملاقات کی اور کوئٹہ واقع میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ جمعرات کو افغان سفیر عمر زخیل وال نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ افغان سفیر نے کوئٹہ واقع میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے کے بارے میں وضاحت خوش آئند ہے ۔ دونوں ملکوں کو تجارت کو فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیر خزانہ اور افغان سفیر نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے احکامات پر غور کیا ۔ اس موقع پر عمر زخیل وال نے کہا کہ افغانستان میں غذائی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت امکانات ہیں جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ افغان حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔