دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سول و عسکری قیادت پُرعزم ہے،چودھری رفعت ایڈووکیٹ
دہشتگردکاروائیوں سے ترقی کے سفر کو روکنا ممکن نہیں،بیگناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ڈپٹی میئر اسلام آباد
جمعرات 11 اگست 2016 21:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،پوری پاکستانی قوم پورے جذبے کے ساتھ دہشتگردی کو کچلنے کیلئے متحرک ہے کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرت کا ایک زندہ معجزہ ہے اورمخالف قوتیں متحد ہو کر بھی اس کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتیں، آزادی کی خوشیوں کو خراب کرنے والے ملک دشمن ہیں اور یہ ملک لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اس لئے اس کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہاد یں گے۔اپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ دہشت گرد کارروائیوں سے ترقی کے سفر کو روکناممکن نہیں ،معصوم اور بے گناہ افراد کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،ملک دشمن قوتیں منہ کی کھائیں گی اور دھرتی پر امن قائم ہوگا،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سول وعسکری قیادت پرعزم ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.