سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے قصاص تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مظہر علوی

جمعرات 11 اگست 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ تحریک قصاص چل پڑی ہے، منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، راولپنڈی میں ہونے والااحتجاجی دھرنا قاتل حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا ،سانحہ کوئٹہ کے باعث راولپنڈی میں تحریک قصاص احتجاجی دھرنا 16اگست کی بجائے 20اگست کو ہوگا، احتجاجی ریلی اور دھرنے کی کامیابی کے لئے یوتھ ونگ کا عوام رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ، یوتھ ونگ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ شہداء کے انصاف کے لئے آخری حد تک جائے گی، شہداء کے قصاص کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے،یوتھ ونگ کے جوان بھرپور تیاریوں کاآغازکردیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک یوتھ ونگ اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران کے اجلاس می گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصورقاسم،چوہدری علی رضانت،سیدقمر گردیزی،عمرقریشی،وسیم خٹک،فرقان یوسف، حمزہ بٹ،جاوید قریشی،راجہ یاسر،سلیم عالم،قاضی مجیب،راجہ شہباز،شاکر مغیر،ثناء اﷲ،امین الرحمن،تیمور حسین،کامران کیانی،حافظ سہیل،اویس خلیل اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ،مظہر علوی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کے قصاص تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے حکومتی مظالم کے خلاف آوازاٹھا نے کی پاداش میں اپنے بے گناہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں اور حکومت کی بد ترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ، ہمارے ہزاروں کارکنان نے حبس بے جا اور قید و بند کی سختیاں جھیلیں، ہمیں اپنے 14شہدا کی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے اسلام آباد میں 70دن کا دھرنا دینا پڑا، آرمی چیف کی مدد سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر دو سال گزر جانے کے بعد بھی شفاف تفتیش کا آغاز نہیں ہو سکا ،انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر بھی آرمی چیف کی مداخلت سے ہوئی انصاف کا مطالبہ بھی انہی سے کررہے ہیں،