جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کل اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے حکمرانوں کو پیغام دے گی کہ کشمیر قوم اپ کے مسلط کردہ فیصلوں کو مسترد کرتی ہے ،مظاہروں سے سردار خالد ابراہیم خاں خطاب کریں گے

جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کل 13اگست کو اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو پیغام دے گی کشمیر قوم اپ کے مسلط کردہ فیصلوں کو مسترد کرتی ہے مظاہروں سے سردار خالد ابراہیم خاں خطاب کریں گے اور لائحہ عمل دیں گے ۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاگیا کہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کشمیریوں کا حق حکمرانی بحال کروا کر رہیں گے اس وقت تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی،آزادکشمیر میں انتخابات کے بعد مسلم لیگ پاکستان کی قیادت کی جانب سے حکومت سازی کے عمل میں کئے جانے فیصلوں خصوصا صدارتی انتخاب،غیر سیاسی نمانئدگیوں کے خلاف عملا احتجاج جاری رکھا جائے گا۔13اگست کو دن گیارہ بجے ابپارہ چوک میں مظاہرہ کیا جائے گا کارکنان بھرپور طریقے سے شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :