وینزویلا میں پاکستان کے سفیر برہان الالسلام نے صدر نکولس مدوررو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
جمعرات 11 اگست 2016 21:09
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اگست ۔2016ء) لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں پاکستان کے سفیر برہان الالسلام نے جمعرات کو کراکس میں وینزویلا کے صدر نکولس مدوررو کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں دارالحکومت میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستانی سفیر نے اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وینزویلا کے صدر کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنیکے عزم ظاہر کا اعادہ کیا۔
وینزویلا کے صدر نکو لس مدورو نے پاکستانی لیڈر شپ کو غیر جانبدار تحریک (این اے ایم) سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں سال منعقد ہو رہا ہے۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی بھی شدید مذمت کی۔برہان الالسلام وینزویلا کے علاوہ کو لمبیا،بو لیویا،سری نام اور گیانامیں بھی سفارتی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.