دو دوستوں نے بانس کی سائیکل بنا لی۔ سائیکل نے 2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اگست 2016 21:08

دو دوستوں نے بانس کی سائیکل بنا لی۔ سائیکل نے  2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے ..

چین میں بانس کو صرف پانڈا ہی پسند نہیں کرتے۔ چانگڈو کے دونوجوانوں کو بھی بانس کافی پسند ہے۔ انہوں نے بانس کے استعمال سے ہی سائیکل بناڈا لی۔بانس کی بنی اس سائیکل کی پائیداری کو ثابت کرنے کےلیے ان میں سے ایک نوجوان نے چانگڈو سے لہاسہ تک 2500کلومیٹر کا سفر اس سائیکل پر ہی طے کیا۔
سینا نیوز کے مطابق ابو نامی نوجوان تبت میں پلا بڑھا اور یونیورسٹی سے پڑھنے کےبعد ڈیزائن انجینئر بن گیا۔

جلد ہی اپنی ملازمت سے اکتا کر اس نے اپنے اصل شوق یعنی سفر کی طرف توجہ دی۔2011 میں اس نے اپنی ٹریول ایجنسی کھول لی۔ اسی کام میں اس کی ملاقات ایسے مسافروں سے ہوئی جو اپنی سائیکل خود ڈیزائن کرتے تھے۔ انہی سے متاثر ہو کر اسے بھی بانس کی سائیکل بنانے کا خیال آیا۔ابو نے اسے بام بائیک(bambike) کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

سائیکل بنانے میں ابو کی مدد اس کے پارٹنر جیک نے کی ۔

جیک ابو کا بانس کے کاروبار میں پارٹنر ہے اور اس کی سائیکلوں کی دوکان بھی ہے۔
ابو کا کہنا ہے کہ بانس سے سائیکل بنانے کے لیے اس نے 3 سے 5 سال کی عمر کا بہترین بانس منتخب کیا۔ اس کے بعد بانس کو کیڑوں اور مڑنے سے بچانے کے لیے اسے 100سے 150 سینٹی گریڈ پر تپش دی اور اس کے بعد اس پر تیل کی تہہ چڑھا دی۔ابو کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس بانس پر کھڑے بھی ہوجائیں تو وہ نہیں ٹوٹتا۔


اسی مارچ میں ابو اور جیک نے اپنی بام بائیک یورپ بھی بھیجی ہے تاکہ اسے وہاں ٹسٹ کیا جا سکے۔ ابو کا مقصد سائیکل کو یورپی معیار کے مطابق بنانا تھا۔ سائیکل کی مزید پائیداری چیک کرنے کےلیے اس نےا س پر لہاسہ تک کا سفر بھی کیا۔
ابو کی بنائی ہوئی سائیکل ماضی کی لکڑی کی سائیکلوں سے، جیسا کہ ویڈیو میں نظر آ رہی ہے، کافی بہتر ہے۔

دو دوستوں نے بانس کی سائیکل بنا لی۔ سائیکل نے  2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے ..