پولیس ریسپانس یونٹ کی کارروائی خاتون سے پرس چھیننے اور رکشہ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پولیس ریسپانس یونٹ نے ریسکیو15کی کال و دوران پٹرولنگ 06ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے چھینا ہوا پرس،چوری شدہ رکشہ اور اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق پیرو 76مسلم ٹاؤن پیرو81گلشن راوی اور پیرو11شاہدرہ معمول کی گشت پر تھیں کہ پولیس ایمرجنسی ریسکیو15پر کال موصول ہوئی کہ شاہدرہ بیگم کوٹ سے نامعلوم چور رکشہ لے گئے ہیں جس پر پیرو11موقع پر پہنچ گئی اور کالر سے تمام تفصیل حاصل کی اور جائے واردات سے ملحقہ بلڈنگ کے ساتھ گلی میں کھڑے دو کس مشکوک افراد کو چیک کرنا چاہا تو پولیس کو دیکھ کر دونوں لڑکے موقع سے فرار ہوتے ہوئے ایک دوکان میں گھس گئے جن کوپیر و11نے گرفتار کر لیا اور ملزمان شوکت اور اقبال کی نشاندہی پر رکشہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح PRU76مسلم ٹاؤن نے نقشہ سٹاپ کے قریب ایک راہگیر خاتون سے پرس چھننے والے ملزم کو گرفتار کر لیاخاتون نے بتایا کہ لڑکا مجھ سے پرس چھین کر فرار ہے ۔جس پر PRUاور موقع پر مقامی افراد نے بھاگتے ہوئے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاملزم کانام کاشف ہے اسی طرح PRU81گلشن راوی نے شادی ہالز کے قریب 03کس مشکوک افراد کو چیک کرنا چاہا تو ملزمان رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب کرتے ہوئے پیرو نے ان کو توحید پلی کے قریب راؤنڈ اپ کرتے ہوئے گرفتار کر لیاملزما ن وحید،طاہر اور ندیم کے قبضہ سے 02پسٹل و گولیاں، نقد کیش اور قیمتی موبائلزبرآمدتمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریں اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں اور با لخصوص 15کی کالز کو غیر معمولی اہمیت دیں۔

متعلقہ عنوان :