دیہی علاقوں کی اسکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ مزید منصوبے اور اسکیمیں شروع کی جائیں، وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ فیا ض علی بٹ

جمعرات 11 اگست 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کی اسکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ مزید منصوبے اور اسکیمیں شروع کی جائیں ۔یہ با ت انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں محکمہ کے سیکرٹری تمیز الدین کھیڑو، ڈائریکٹر جنرل دیہی ترقی، اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ جو کام التواء کا شکار ہیں ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہو ں نے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ تما م ضلعی انتظا میہ اور منتخب نما ئندگا ن کی مدد سے دیہی علا قو ں کے تما م زیر التواء منصو بو ں کو مکمل کریں ۔ سندھ حکومت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ محکمہ کے ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور جو ملازمین دفتر وقت پر نہیں پہنچیں گے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔