سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پرصوبائی وزیرخوراک وپارلیمانی امور نثار کھوڑو اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی تعزیت

جمعرات 11 اگست 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سندھ کے وزیر خوراک وپارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیانات میں نثار احمد کھوڑو اورمشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حنیف محمد ایک بہترین کرکٹر تھے جنہیں کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :