تخت بھائی میں سڑکوں کی تعمیراور تجاوزات ہٹانے پر کام میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،افتخار علی مشوانی
جمعرات 11 اگست 2016 21:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبائی اسمبلی کے رکن اور ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی ہے کہ تخت بھائی میں سڑکوں کی تعمیر ، تجاوزات ہٹانے اور دیگر منصوبوں پر کام میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
(جاری ہے)
ایریگیشن آفس مردان میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تخت بھائی بائی پاس پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تجاوزات ہٹانے کے لیے ٹھو س حکمت عملی مرتب کرکے اس پر تیزی سے کام کیا جائے ۔
اُنہوں نے محکمہ جنگلات کو درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے کہا جبکہ واپڈا حکام کو بجلی کی فراہمی کی سکیمیں جلد مکمل کرنے ہدایت کی ۔افتخار علی مشوانی نے کہا کہ 17 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس میں اس حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں تمام متعلقہ حکام شرکت کریں گے اور ہر محکمہ اپنی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.