پشاورشہر کے رہائشی علاقوں میں قائم غیرقانونی گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن

حیات آباد فیزفورمیں درجنوں گیسٹ ہاؤسز کے کمرشل سرگرمیاں جاری رکھنے پرپانی وگیس کنکشن کاٹ دیئے گئے

جمعرات 11 اگست 2016 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پشاور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں پی ڈی اے حکام نے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤسزکے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے حیات آباد میں قائم متعدد غیرقانونی گیسٹ ہاؤسز کے گیس اور پانی کے کنکشن کاٹ دیئے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ڈاکٹرشاہد کریم کی نگرانی میں حیات آباد فیز فورمیں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز کو نوٹس جاری کرنے کے باوجود رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھنے کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے یہاں پر گیس اور پانی کے کنکشن کاٹ دیئے اور آخری وارننگ دیتے ہوئے انہیں رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں فوری طورپر بندکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :