بھارت میں ماں بننے والی ملازمت پیشہ خواتین کیلئے چھٹیوں کا دورانیہ تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کرنے کی منظوری دیدی گئی
جمعرات 11 اگست 2016 20:55
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) بھارت میں ماں بننے والی ملازمت پیشہ خواتین کیلئے چھٹیوں کا دورانیہ تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ 1961 میں ترمیم کے حوالے سے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی اور اب اسے منظوری کے لیے لوک سبھا میں بھیجا جائے گا۔
راجیہ سبھا کی رکن اور معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن کی خواہش تھی کہ زچگی سے گزرنے والے خواتین کو ایک سال کی چھٹی دی جائے تاہم 6 ماہ پر اتفاق رائے ہوا اور راجیہ سبھا میں اس بل کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہوا جس میں میٹرنٹی بینیفٹ ایکٹ 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.