Live Updates

ہم نے تین دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،ان کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے، افغان مہاجرین سے ملیں ،ان کو کسی صورت واپس نہیں بھیج سکتے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

جمعرات 11 اگست 2016 20:04

ہم نے تین دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،ان کو ہراساں کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم نے 3 دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور اب انہیں ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو افغان مہاجرین کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے3 دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے،بین الاقوامی کنونشن کے تحت مہاجرین کو زبر دستی ان کے ملک واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر نہیں آتا، گزشتہ 3 ماہ سے افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جارہا ہے اب ان کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھی ہدایت کرد ی ہے کہ افغان مہاجرین سے ملیں اور ان کو کسی صورت واپس نہیں بھیج سکتے۔(ح ب)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات