Live Updates

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک میں شرکت کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک میں شرکت کا اعلان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کا معاہدہ کیا ہوا ہے، اب تبدیلی کا وقت آ گیا،آل پاکستان مسلم لیگ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف تحریک میں بھرپور شرکت کریگی، پرویز مشرف تمام مقدمات سیاسی طور پر بنائے گے ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، وہ عدالتوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے ، ان کو انصاف نہیں مل رہا، پارٹی کا لیگل سیل مختلف امور کا جائزہ لے رہا ہے ، نواز شریف کے خلاف عدالت میں جائیں گے آل پاکستان مسلم لیگ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مجد اور نائب صدر احمد رضا قصوری کی مشترکہ پریس

جمعرات 11 اگست 2016 20:04

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک میں شرکت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کا معاہدہ کیا ہوا ہے، اب تبدیلی کا وقت آ گیا،آل پاکستان مسلم لیگ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف تحریک میں بھرپور شرکت کریگی، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف تمام مقدمات سیاسی طور پر بنائے گے ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ عدالتوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا،حکومت کے پاس نیکٹا کیلئے 22 ارب روپے دستیاب نہیں مگر میٹرو بس کیلئے اربوں روپے موجود ہیں، پارٹی کا لیگل سیل مختلف امور کا جائزہ لے رہا ہے اور ہم نواز شریف کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار جمعرات کو آل پاکستان مسلم لیگ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر قائم تمام مقدمات سیاسی ہیں ‘ وہ مناسب وقت پر پاکستان آئیں گے ‘ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہماری پارٹی شرکت کرے گی۔

جمعرات کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جلد وطن واپس آئیں گے لیکن ا بھی وہ مکمل صحت مند نہیں ہیں۔ دوبئی میں پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے عوامی رابطہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف قائم مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ عدالتون کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کے پاس نیکٹا کیلئے 22 ارب روپے دستیاب نہیں مگر میٹرو بس کیلئے اربوں روپے موجود ہیں ۔ تبدیلی کا وقت آ گیاہے۔ سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے پیچھے ”را“ ملوث ہے جس کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہمیشہ جب ملک میں احتجاج ہو رہا ہو تو دھماکے کیوں ہوتے ہیں۔

2014ء میں آرمی پبلک سکول کا سانحہ اس وقت ہوا جب دھرنا ہو رہا تھا او راس دفعہ سانحہ کوئٹہ بھی عین اس وقت رونما ہوا جس وقت تحریک احتساب اور تحریک قصاص کا آغاز ہوا ہے ،ان کے واقعات کے پیچھے گہری سازش ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط نہیں کئے تھے بلکہ لوٹ مار کا معاہدہ کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کا لیگل سیل مختلف امور کا جائزہ لے رہا ہے اور ہم نواز شریف کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اپنا پہلا جلسہ 14 اگست کو اورنگی ٹاؤن کراچی میں کرے گی ۔ اس موقع پر سابق صدر پرویز مشرف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات