سعودی عرب میں10 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، دوسرے ممالک کے باشندے بھی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:34:29 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:23:54 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:17:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:04:13 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:04:13 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:04:12 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 20:02:16 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:44:10 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:26:21 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:23:41 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:23:41
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

سعودی عرب میں10 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، دوسرے ممالک کے باشندے بھی مشکلات کا شکار ہیں ،وفاقی وزیر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقاتیں کرینگے، سعودی عرب کی3 بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالی مسائل کی وجہ سے پاکستانی پریشان ہیں ، سعودی اوجر ، سعد، سفارتخانے کے ذریعے فی پاکستانی 300 ریال ، حکومت پاکستان کی طرف سے خاندان کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ،سعودی عرب حکومت بھی سعودی کمپنیوں کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے, سعودی شاہ نے100 ملین ریال کا خصوصی پیکیج دیا ہے

سینیٹ قائمہ کمیٹی کوسیکرٹری سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی بریفنگ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی انسانی وسائل کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں10 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ، سعودی عرب میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں ،وفاقی وزیر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں پاکستانیوں کے کیمپوں میں جا کر ملاقاتیں بھی کریں گے، تین سعودی عرب کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالی مسائل کی وجہ سے پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا ہے، سعودی اوجر ، سعد، سفارتخانے کے ذریعے فی پاکستانی کو تین سوریال دیئے گئے ہیں، حکومت پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی کے خاندان کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،سعودی عرب حکومت بھی سعودی کمپنیوں کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اور سعودی شاہ نے سو ملین ریال کا خصوصی پیکج دیا ہے۔

ان خیالات کا ا ظہار سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی انسانی وسائل عظمت خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ کوئی بھی سعودی حکومت کے خلاف نہیں لیکن سعودی عرب کی کمپنیاں اور کفیل بادشاہ بن کر مزدوروں کے ساتھ بدترین غلاموں کا سلوک کرتے ہیں ہمارے سفارتخانے صرف میوزک پروگرام منعقد کرواتے ہیں سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے بد ترین حالات کی ذمہ دار وزارت کی نااہلی ہے سعودی عرب کے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں جو تشویشناک ہیں۔

جمعرات کوء سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں اور ترقی انسانی وسائل کے اجلاس میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں مسائل اور وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات این آئی آر سی کی کار رکردگی ، خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے علاوہ سعودی عرب میں سعد گروپ کے ملازمین کے مسائل کے معاملات زیر بحث آئے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر باز محمد خان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور کہا کہ وفاقی وزیر سمند ر پار پاکستانیوں کے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اقدامات کی تفصیلا ت حاصل کی جائیں گی کمیٹی اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نمائندے نے آگاہ کیا کہ سفارتخانے کی کارکردگی مایوس کن ہے 332 ریال کا 150 افراد کو کھانا دیا جاتا ہے جو بڑا مذاق ہے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے جو اپنے پاسپورٹ سعودی کفیلوں کے پاس ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر ہیں سیکرٹری وزارت عظمت خان نے آگاہ کیا کہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک کے شہری بھی مشکلات کا شکار ہیں وفاقی وزیر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں پاکستانیوں کے کیمپوں میں جا کر ملاقاتیں بھی کریں گے 10 ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں تین سعودی عرب کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالی مسائل کی وجہ سے پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا ہے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو تنخواہوں ویزہ کی مدت کے خاتمے اور ٹرانسپورٹ کے بڑے مسائل کا سامنا ہے سعودی اوجر ، سعد، لادن کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں سفارتخانے کے ذریعے فی پاکستانی کو تین سوریال دیئے گئے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں پھنسے ہر پاکستانی کے خاندان کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے سعودی عرب حکومت بھی سعودی کمپنیوں کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اور سعودی شاہ نے سو ملین ریال کا خصوصی پیکج دیا ہے تاکہ مسائل میں پھنسے افراد نکل سکیں۔

سینیٹر رحمان ملک کہا کہ ایف آئی اے پاکستانی لیبر کو باہر بھیجنے کے طریقہ کاراور خرد برد

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 20:04:12 :وقت اشاعت