ون ویلنگ کرنیوالوں کیلئے جیل میں پہنچنے لگے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:47

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) نئے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والوں کو جیلوں میں بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹس نے گذشتہ تین یوم میں ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار ساٹھ ملزمان کو سمری ٹرائل کے بعد چھ دن کے لئے جیل بھجوا دیا۔ ون ویلنگ کی لعنت کے خاتمے کے لئے قانون پر سختی سے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے گذشتہ تین یوم میں گرفتار کئے جانے والے ساٹھ ون ویلرز کو چالان سمیت جوڈیشل مجسٹریٹس کے سامنے پیش کر دیا گیا۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹس نے مختصر سمری ٹرائل کے بعد ون ویلرز کو چھ دنوں کے لئے جیل میں بھجوانے کی سزاء کو حکم سنا دیا ہے۔سمری ٹرائل کے ذریعے سزائیں پانے والے ون ویلرز کو جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ون ویلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس فعال دکھائی دے رہا ہے جبکہ سمری ٹرائل کے ذریعے ون ویلنگ قانون کے تحت گرفتار ملزمان کو عدالتیں ایک دن سے ایک سال تک کی سزاسنا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :