پرچموں میں عظیم پرچم ۔۔ تین ماہ میں سبز ہلالی پرچم کی حرمت پالیسی بنانے کا حکم
محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:45
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوقومی پرچم کی حرمت کو یقینی بنانے کے لئے تین ماہ میں پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے قومی پرچم پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپنے اور مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی چھپائی سے متعلق بھی پالیسی وضع کرنے کی ہدائت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار طلحہ سیف نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم اور جھنڈیوں پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپی جا رہی ہیں جو کہ پرچم کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں مخلتف رنگوں کے قومی پرچم فروخت کے جا رہے ہیں جس سے نئی نسل اپنے اصل قومی پرچم کی شناخت بھول جائے گی۔(جاری ہے)
جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچم کے تقدس کی پامالی پر عدالت کو تحفظات ہیں ،،چودہ اگست کے موقع پر یوم ا?زادی کی تقریبات سے قبل عدالت ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرئے گی جس پر عمل نہ کیا جا سکے۔
عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو قومی پرچم کی حرمت کو یقینی بنانے کے لئے تین ماہ میں پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا،،عدالت نے قومی پرچم پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپنے اور مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی چھپائی سے متعلق بھی پالیسی وضع کرنے کی ہدائت کر دی۔ عدالت نیوفاقی وزارت داخلہ کو درخواست پر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے پیشن نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.