سانگھڑ کے سکول میں یوم آزادی کی تیاریاں

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 19:45

سانگھڑ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 11 اگست۔2016ء ) گرین کرسینٹ ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے ہلال پبلک اسکول جھول میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں ، 14 آگسٹ کو جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں اسکول میں پڑھنے والے طلباء و طالبات تقریروں، ملی نغموں، ٹیبلوز کے ذریعے وطن کی آزادی کو خراج تحسین پیش کریں گے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ہدایت اللہ لغاری کا کہنا تھا ہر سال کی طرح اس سال بھی ہلال پبلک اسکول جھول کیمپس میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں ، پروگرام میں پیارے وطن کی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی جائے گی اور بچے مختلف قسم کی سرگرمیاں کر کے اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کریں گے،

متعلقہ عنوان :