ساہیوال،کار اور کوسٹر میں تصادم لاہور کے دو تاجر شدید زخمی، دونوں کی حالت نازک

جمعرات 11 اگست 2016 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) آج ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-118ایل کے قریب ایک کار اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجہ میں کار میں سوار لاہور کے دو تاجر محمود اختر اور غلام قادر شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے دو تاجر محمود اختر ستر سالہ اور غلام قادر بہتر سالہ اپنی کار نمبر 454ایل ای ڈی میں بوریوالہ سے لاہور جا رہے تھے کہ چک 9-118ایل کے قریب غلط سائیڈ پر آنے والی تیز رفتار کو سٹر نمبر 3749ایل ای ایچ آٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار تباہ ہو گئی اور دونوں تاجر شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس کمیر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، کوسٹر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :