چینی صوبہ شندونگ میں ٹریفک حادثہ،6افراد ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 19:14

جینان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین کے مشرقی صوبہ شندونگ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے،مقامی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو تصدیق کی گئی ہے کہ 2مسافر بسوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔