بھارت وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کوخطوط لکھنے پر چیخ اٹھا
بین الاقومی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر سرحد پار دہشتگردی کا معاملہ چھپایا نہیں جا سکتا،بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل
جمعرات 11 اگست 2016 19:10
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) بھارت نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے کے معاملے پر کہا ہے کہ بین الاقومی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر سرحد پار دہشتگردی کا معاملہ چھپایا نہیں جا سکتا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزات خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقومی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر سرحد پار دہشتگردی کا معاملہ چھپایا نہیں سکتا ۔
ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوراپ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی قسم کی صورتحال پر پاکستان کا کوئی حق نہیں بنتا یہ ہمارا اندرنی معاملہ ہے۔(جاری ہے)
لشکرطیبہ کے دہشتگرد کی حالیہ گرفتاری اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ پاکستان مسلسل سرحد پار دہشتگری میں ملوث ہے ۔ ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے منگل کو کہا تھاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے اور کشمیری عوام کی حالت زا ر سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو رکوانے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.