خضدار کے سماجی ورکرمقبول احمد بزنجو کا کوئٹہ دھماکہ میں معروف وکیل قاضی جمیل احمد محمد حسنی کی شہادت پر گہر ے رنج وغم کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2016 19:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) خضدار کے سماجی ورکرمقبول احمد بزنجو نے کوئٹہ دھماکہ میں معروف وکیل قاضی جمیل احمد محمد حسنی کی شہادت پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قاضی جمیل احمد محمد حسنی ایک معروف وکیل سماجی ورکر تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی اس طرح جوان عمری میں ان کی رحلت ناقبل تلافی نقصان ہے ۔ قاضی جمیل احمد مظلوم اور غریب عوام کی آواز تھی وہ ہمیشہ سائلین کی داد رسی کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہتے تھے ۔ا ن کی جدائی نے ہمیں ایک عظیم رہنماء سے محروم کردیا ہے ۔ قاضی جمیل احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :