انسداد کانگو وائرس سے حفاظت کیلئے لاہور کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے‘عبدا? خان سنبل

آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے‘ کمشنر لاہور ڈویڑن

جمعرات 11 اگست 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) انسداد کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر کا کلیدی کردار ہے۔ لاہور و دیگر اضلاع کے تمام داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ اور سپرے کیا جائے۔ پولیس کو ضلعی حکومت کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر متعین عملہ کے ساتھ تعاون کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کانگو وائرس کے کیریئر چیچڑوں کو مکمل طور پر تلف کیا جائے اور تمام اضلاع میں آگاہی مہم کو موثر بنا کر قصابوں، جانوروں کے بیوپاریوں اور اس کاروبار سے متعلقہ افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے۔

انتظامیہ کی حالیہ کاوشیں اطمینان بخش ہیں مگر عید قربان اور منڈیوں میں جانوروں کی آمد کے تناظر میں انتہائی چوکس انتظامات ناگزیر ہیں۔کمشنر لاہور ڈویڑن عبدا? خان سنبل نے کانگو وائرس کے لیے حفاظتی تدابیر اور انسداد کانگو وائرس کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی لاہور ڈویڑن ڈاکٹر احتشام، ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے علاوہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی ڈاکٹر احتشام نے کانگو وائرس کے حوالے سے لاہور ڈویڑن کی تمام منڈیوں میں جاری اقدامات اور آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے لاہور کے داخلی راستوں پر جانوروں کی چیکنگ کے لیے باقاعدہ چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ شاہ پور کانجراں منڈی میں داخلہ کے وقت بھی تمام جانوروں کو چیک کیا جاتا ہے اور منڈی کے اندر بھی سپرے کیا جا رہا ہے۔ لائیو سٹاک کے افسران نے آگاہ کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک پورے پنجاب میں جانوروں کو لانے والی گاڑیوں کے لیے ایک موثر میکانزم کے تحت چیکنگ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :