بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی نگہداشت، حفاظت اور پرورش والدین کے ساتھ ساتھ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:06:46 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:04:38 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:04:38 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:00:47 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:00:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:00:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:59:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:59:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:59:03 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:57:49 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:54:18
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی نگہداشت، حفاظت اور پرورش والدین کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے‘محمد رفیق رجوانہ

حکومت مستحق اور بے سہارا بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلے میں منتظم اداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،صاحب ثروت افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقے کو ساتھ لے کر چلیں خصوصا یتیم اور بے سہارا بچوں کو بہتر مستقبل دینے کیلئے آگے بڑھیں ‘گورنر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بچے عطیہ خداوندی ہیں اور ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی نگہداشت، حفاظت اور پرورش والدین کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے،حکومت نے بچوں کے اغواء جیسے اہم معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر نپٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات اٹھانے کے لیے واضح احکامات جاری کیے ہیں ،ایسے گنا?نے کاروبار میں ملوث اشخاص کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان خالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں زیر کفالت بے سہارا ، مستحق اور نادار بچوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئر پرسن صبا صادق بھی موجود تھیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مستحق اور بے سہارا بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں منتظم اداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا صاحب ثروت افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقے کو ساتھ لے کر چلیں خصوصا یتیم اور بے سہارا بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لیے آگے بڑھیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے کے بے سہارا بچوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 19:00:03 :وقت اشاعت