پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اسی طرح محفوظ ہیں جس طرح مسلمانوں کے محفوظ ہیں‘خلیل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:50:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:50:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:46:57 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:46:57 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:46:57 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:45:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:45:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:44:55 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:41:45 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:32:12 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:29:13
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اسی طرح محفوظ ہیں جس طرح مسلمانوں کے محفوظ ہیں‘خلیل طاہر سندھو

اقلیتوں نے وطن عزیز کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیں، وطن کی ترقی و خواشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا‘وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء )اس خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اقلیتی زیادہ محفوظ ہیں،اسلامی تعلیمات ، قائداعظم اور علامہ اقبال کے ارشادات کی روشنی میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو بلاتفریق رنگ ،مذہب و نسل برابر شہری قرار دیا ہے، تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں نے قائداعظم اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں اور اقلیتوں کے فیصلہ کن ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں سکھ، ہندو مسیحی سب کے حقوق اس وطن میں اُسی طرح محفوظ ہیں جتنے پاکستان میں مسلمانوں کے محفوظ ہیں، اس وطن کی مٹی سے ہمیں محبت ہے۔

ہم نے کل بھی وطن عزیز کے لیے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے الحمراء میں ’’یوم اقلیت‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔گریڈ1سے17تک اقلیتوں کے لیے 5فیصد کوٹہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جس میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں حاصل ہوئی ہیں۔ اسی طرح کرسمس،ہولی، دیوالی پرپنجاب حکومت خصوصی گرانٹس فراہم کرتی ہے۔ گذشتہ چار سالوں میں تین ہزار سے زائد اقلیتوں کے طلبا و طالبات کو سکالر شپ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔ ڈائریکٹویٹ کا قیام کے جلد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لوگوں کو الہامی کتاب کو حفظ کرنے پر اضافی نمبرز آور اقلیتی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے حوالے سے سمری بھجوائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 11اگست’’ یوم اقلیت‘‘ ہمیں تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں کا کردار ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے متحد ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر احساس محرومی اور احساس بیگانگی کوختم کرنا ہوگا۔ہمیں مل کر ،متحد ہو کر وطن عزیز کو آگے لے کر چلنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 18:45:52 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان