متحدہ عرب امارت کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت ٗپاکستان سے اظہار یکجہتی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:12:47 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:12:47 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:12:47 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:10:26 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 19:07:43 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:45:52 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:35:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:35:58 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:33:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:33:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:33:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

متحدہ عرب امارت کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت ٗپاکستان سے اظہار یکجہتی

دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور کوششیں تیز کرنیکی ضرورت ہے ٗ بیان

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)متحدہ عرب امارت نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے لعنت کیخلاف جدوجہد کی غرض سے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یو اے ایکا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھانے اور کوششیں تیز کرنیکی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارت نے دہشت گرد حملے میں جابحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

11/08/2016 - 18:45:52 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان