پاکستان ارجنٹائن کیساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:51:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:50:14 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:49:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:49:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:49:07 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:44:55 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:44:55 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:41:45 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:41:45 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:31:09 وقت اشاعت: 11/08/2016 - 18:31:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پاکستان ارجنٹائن کیساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے، سردار ایاز صادق

زراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ٗ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ٗ ارجنٹائن کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے ٗزراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ٗ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ایوان ایوانیسیوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملا قات کی۔ پاک-ارجنٹائن دوستی گروپ کے کنوینئر غوث بخش خان مہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر نے ارجنٹائن کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط میں فروغ اور اقتصادی تعاون میں اضافہ دوطر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلے ایک مربوط فریم ورک تر تیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے بیرونی سر مایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور انہیں سہولیات مہیا کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/08/2016 - 18:44:55 :وقت اشاعت