یونان اور بوسنیا میں تعینات ترکی کے تین ملٹری اتاشی غائب ہو گئے

جمعرات 11 اگست 2016 18:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) ترکی کے تین فوجی اتاشی جن میں سے دو یونان اور ایک بوسنیا میں موجود ترک سفارت خانوں میں تعینات تھے غائب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ترک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ تینوں ملٹری اتاشی انقرہ کی طرف سے انہیں واپس طلب کیے جانے کے بعد غائب ہوئے۔ اس سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انٹیلی جنس ذرائع سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ ملٹری اتاشی اٹلی فرار ہوئے ہیں اور اس حوالے سے اطالوی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ترکی میں گزشتہ ماہ کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سینیئر فوجی افسران سمیت ہزاروں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :