صرف اقلیتوں کا دن منانے کی بجائے انہیں حقوق دینے کی طرف توجہ دینی چاہیے، 11اگست کو مینارٹی ڈے ڈیکلیئر کرنا قوم کو بانٹنے کی سازش ہے

کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس اینڈ آرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک کی پریس کانفرنس

جمعرات 11 اگست 2016 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس اینڈ آرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ صرف اقلیتوں کا دن منانے کی بجائے انہیں حقوق دینے کی طرف توجہ دینی چاہیے ،اٹھارویں ترمیم کے تحت نہ صرف اقلیتوں کو فیڈرل سے نکال کر صوبوں کے انڈر کر دیا گیا ہے بلکہ اقلیتوں سے و زیر اعظم بننے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ، جو قائد اعظم کے افکار کے نفی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں اپنی رہائشگاہ پر اقلیتوں کے عالمی حقوق پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے قیام سے اقلیتیں تذبذب کا شکار ہیں کہ مینارٹی ڈے 11 اگست کو منائیں یا 14 اگست کو ۔ 11 اگست کو مینارٹی ڈے ڈیکلیئر کرنا قوم کو بانٹنے کی سازش ہے ، جس سے نیشنل ڈے کی اہمیت میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں سے وزیر اعظم بننے کا حق چھین لیا گیا ہے اور فیڈرل سے نکال کر صوبوں میں دکھیل دیا ہے ، جس کی وجہ سے بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہو رہے ہیں