افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب ،بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا
جمعرات 11 اگست 2016 18:29
اسلام آباد/چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) افغان صوبہ لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانیو الے عملے کے ارکان کو بازیاب کرا لیا گیا جس کے بعدانھیں بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا ۔ جمعرات کو پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروالیا گیاہے جس کے بعد وہ بحفاظت پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ہیں کہ کس قسم کے مذاکرات کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
4 اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر اورہالنگ کیلئے ازباکستان میں روسی بیس پر جارہاتھا لیکن فنی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنی پڑ گئی ،لوگر کا علاقہ افغان طالبان کے قبضے میں ہے اور تمام عملے کو کریش لینڈنگ کے بعد طالبان کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق عملے میں شامل چھ افراد کو چترال کے سرحدی علاقے میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف ،کرنل(ر)صفدر، میجر(ر)صفدر، لیفٹیننٹ کرنل (ر)شفیق، لیفٹیننٹ (ر)ناصر، کریوچیف کوثر اورسویلین داود سوار تھے۔مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.