پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پر عزم ہے ، زراعت کے شعبے میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ، زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون پائیدار تر قی او رفوڈ سیکورٹی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے

سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 18:28

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پر عزم ہے ، زراعت کے شعبے میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ، زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون پائیدار تر قی او رفوڈ سیکورٹی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔

وہ جمعرات کو پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر آئیوان آئیون سیوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملا قات کی ۔پاک،ارجنٹائن دوستی گروپ کے کنونیر غوث بخش خان مہر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سپیکر نے ارجنٹائن کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط میں فروغ اور اقتصادی تعاون میں اضافہ دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلے ایک مربوط فریم ورک تر تیب دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے بیرونی سر مایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے اور انہیں سہولیات مہیا کرنے کے لیے سر مایہ کا ر دوست پالیسیاں وضع کیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان تر تیب دیاگیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلا ف کاروائیا ں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپر یشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ملک میں دہشت گردوں کی کاروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ ارجنٹائن عالمی امن اور سیکورٹی کے لیے پاکستان کی طر ف سے دی جانے والی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے خلاف فر نٹ لا ئن سٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کی طر ف سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قر بانیاں رنگ لائیں گی اور جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہارجنٹائن پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفودکے تبادلے ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونوں اقوام کو قریب لا نے میں اہم کردار اد ا کرسکتے ہیں ۔