کراچی حیدر آباد موٹروے کو 6لین کیا جارہاہے اور دو رویہ سڑک بنانے کیلئے گرین بیلٹ پر سٹرک تعمیر کی جائیگی، جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگ تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے ، کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد ناقدین اس کی تعریف کرینگے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

جمعرات 11 اگست 2016 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے کو 6لین کیا جارہاہے اور دو رویہ سڑک بنانے کیلئے گرین بیلٹ پر سٹرک تعمیر کی جائیگی، جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگ تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جب کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد بھی ناقدین تعریف کرینگے۔

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہے تھے عبدالستار بچانی نے کہا کہ میں وہاں سفر کرتا ہوں۔شیخ آفتاب نے کہا کہ اس سٹرک کی تعمیر ایف ڈبلیو او کے ذمہ ہے اور اس سٹرک کی مرمت 25 سال تک ایف ڈبلیو او کے ہی ذمہ ہوگی۔رمیش لال نے کہا کہ سٹرک تعمیر نہیں ہوئی مگر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب نے کہا کہ جب میٹرو بنائی جارہی تھی تو اس وقت بھی کچھ لوگوں نے تنقید کرتے تھے اب اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جب کراچی حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے بعد بھی ناقدین تعریف کرینگے۔

مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ موٹروے ایکسپریس وے پر ہی بنایا جاتا ہے ایف ڈبلیو او ناقص کام کررہاہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔شیخ آفتاب نے کہا کہ موٹروے کے ساتھ 2سروس روڈ بھی بنائے جارہے ہیں اور 6لین موٹروے بنایا جارہا ہے اور لیاری ایکسپریس وے کا دورہ بھی کیا ہے،ستمبر میں مواصلات کی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہی ہوگا۔