کراچی کے علاقے قائدآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،درجنوں کیبن اور پتھارے مسمار

جمعرات 11 اگست 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے قائدآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس دوران سڑک پر قائم درجنوں کیبن اور پتھارے مسمار کرتے ہوئے ان کا سامان ضبط کرلیا گیا۔گذشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق آپریشن میں متعدد کیبن اور پتھارے مسمار کردیئے گئے جبکہ قائد آباد پل کے نیچے قائم دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی جس کے مطابق وہ اپنا سامان ہنگامی بنیادوں پر دکانوں سے منتقل کرلیں ۔

آپریشن کے دوران پولیس کے بھاری نفری بھی ضلع انتظامیہ کے ہمراہ موجود تھی۔حکام کے مطابق آپریشن تین روز تک جاری رہیگا۔اس دوران قائدآباد پل کے نیچے اور اطراف سمیت قائد آباد سے داد چورنگی جانیوالے پل کے نیچے بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :