اچھی تعلیم کے اچھی تربیت کا ہونا لازم ہے ،تعلیم بہتر ہو گی تو ملکی حالات بھی بہتر ہوں ہے ‘صدیق الفاروق

جمعرات 11 اگست 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم کے اچھی تربیت کا ہونا لازم ہے ،تعلیم بہتر ہو گی تو ملکی حالات بھی بہتر ہوں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی اچھی ماں بہن بیٹی اور بہو بننے میں مدد دیتی ہے ،بانی پاکستان قائداعظم کے پاکستان کو خوشحالی بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا عملی کردار اداکرنا ہو گا ۔

اس موقع پر انہوں نے جونیر کلاس کی ٹرینگ مکمل کرنے والی ٹیچرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور امتحانات میں بہتر پوزیشنز آنے پر کالج انتظامیہ کی تعریف کی ،سیکرٹری ایجوکیشن نسرین مہدی ،پرنسپل کالج بشری مجاہد سمیت دیگر اساتذہ ہمراہ شریک تھے ۔تقریب میں ٹریننگ دینے والے سٹاف کی کارکردگی کو بہتر الفاظ میں سراہا۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :